رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ، شام کے فوج اڈے پر غاصب صھیونیوں کے حالیہ حملے اور متعدد مدافعان حرم حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی شھادت کی جانب اشارہ کیا اور اس غاصب کا منھ توڑ جواب دیئے جانے کی تاکید کی ۔
انہوں نے مزید کہا: غاصب صھیونیت اس قدر گستاخ اور جری ہوچکی ہے کہ اس نے ایرانی مشاورین کو شھید کرنے کی غرض سے میزائلی حملے کئے ، لہذا اس جارحانہ اقدام کے برابر خاموشی بے معنی ہے ۔
آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام نے اس لئے انقلاب کیا کہ صھیونیت اور سامراجیت کے مقابل استقامت سے کام لیں کہا: دشمن کے مقابل استقامت ضروری ہے ، دشمن کی نازیبا اور جارحانہ حرکتوں پر خاموشی ان کے مزید جری ہونے کا سبب بنے گا ۔
انہوں نے مزید کہا: صھیونیوں کا یہ حملہ ھرگز بے جواب نہ رہے بلکہ اسلامی جمھوریہ ایران ان کے اس اقدام کا منھ توڑ جواب دے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸